خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ، کرپشن کے ثبوت نیب کو دے دیئے، عثمان ڈار

اسلام آباد: خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ اور کرپشن سے متعلق عثمان ڈار نے نیب کو ثبوت فراہم کردیئے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار کہتے ہیں کہ نیب کو فراہم کردہ ثبوت خواجہ آصف کی اصلیت سامنے لانے کے لئے کافی ہیں۔ نیب حکام کے ساتھ تحقیقات میں تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نیب راولپنڈی کے دفتر میں خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت فراہم کیے۔ اور غیرملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالےکردیا۔عثمان ڈار کے مطابق نیب میں جمع کرائے گئے ریکارڈ میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ کے غیرملکی اکاونٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات شامل ہیں۔ خواجہ آصف کے بطور وفاقی وزیر غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور تنخواہ کا خفیہ معاہدہ بھی نیب کو دے دیا۔ عثمان ڈار کا کہناہے کہ خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی بجلی قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اقامہ اور غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی۔نیب کو فراہم کردہ ثبوت خواجہ آصف کی اصلیت سامنے لانے کے لئے کافی ہیں۔نیب حکام کے ساتھ تحقیقات میں تعاون جاری رکھوں گا۔

Comments are closed.