اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر قبضے اور فروخت سے متعلق کیس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو 24 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثارکہتے ہیں کہ ریلوے اراضی وفاقی یا صوبائی حکومت کی ملکیت ہوتی ہے، محکمہ اسے فروخت کرنے کا مجاز نہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چکوال میں ریلوے ٹریک پر قبضے اور زمین فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔1886 سے چکوال سے مندرہ ریلوے لائن موجود تھی، 1994 میں ریلوے ٹریک ہٹا دیا گیا، 1998 میں ریلوے کی زمین فروخت کردی گئی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے اراضی وفاقی یا صوبائی حکومت کی ملکیت ہوتی ہے،،، محکمہ ریلوے زمین فروخت کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ پاکستان ریلوے کے وکیل نے موقف اپنایاکہ اس معاملے پر اپنی سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔ معاملے پر وکیل اور ریلوے افسران عدالت کو مطمئن نہ کرسکےجس پر عدالت نے شیخ رشید کو 24 دسمبر کو خود پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیا ہے۔
Comments are closed.