اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا رہائی کے بعد پہلا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ کہتے ہیں شہباز شریف نے دن رات قوم کی خدمت کی۔ کینسر میں مبتلا ہوگئے لیکن اپنی دیانتداری پر حرف نہیں آنے دیا۔۔آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا جائے تو غریب ہو یا امیرپاکستان کا کوئی بھی شہری بچ نہیں سکتا۔ ملک آگے بڑھانے کیلئے در گزر سے کام لینا ہو گا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، سلمان شہباز کی نیب میں طلبی مذاق ہے،،آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا جائے توغریب ہو یا امیر، پاکستان کا کوئی بھی شخص بچ نہیں سکتا۔
احتساب عدالت پیشی کے موقع پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں نوازشریف نے کہاکہ شہباز شریف نے دن رات محنت اور جاں فشانی سے کام کیا،کینسزجیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے لیکن اپنی دیانتداری پرکسی کو انگلی نہیں اٹھانے دی۔ غیر ملکی بھی شہباز شریف کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔ اگر یہ احتساب ہے تو اس احتساب پر افسوس ہے۔۔ نواز شریف نے کہاکہ جس کمپنی کو شہباز شریف نے ٹھیکہ دینا مناسب نہیں سمجھا ،خیبر پختونخواہ حکومت نے اس کو ٹھیکہ دے دیا، ریفرنس تو ایسے کاموں پردائر ہونا چاہیے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے لوگ کہہ رہے ہیں پچاس لوگ اور گرفتار ہوں گے یہ باتیں حکومت کو کون بتا رہا ہے۔ ہمار ے دور میں بھی بعض لوگوں پر مقدمات تھے، لیکن ہم نے انتقامی کارروائی نہیں کی ، ،ملک آگے بڑھانے کے لیے در گزر سے کام لینا ہو گا۔ فواد حسن فواد کے وعدہ معاف گواہ بننے کا علم نہیں۔
Comments are closed.