ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی آئی خان میں خاتون کو ہراساں کرنے کا منفرد واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں پر شوہر نے اپنی ہی بیوی کو فیس بک پر ہراساں کیا، ایف آئی اے نے کھوج لگا کر ملزم گرفتار کر لیا۔
خاتون کو ہراساں کرنے کا یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا جہاں امتیازالحسن نامی شخص نے اپنی بیوی کو فیس بک پر بلیک میل کیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی درخواست پر کھوج لگایا تو ہراساں کرنے والا شخص اس کا اپنا شوہر نکلا۔
ایف آئی اے نے ملزم امتیاز الحسن کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزم امتیازالحسن ڈیرہ اسماعیل خان پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہے، اور ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تعینات ہے۔
Comments are closed.