اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کرتارپورراہداری سے متعلق بھارتی میڈیا کی پراپیگنڈہ مہم مسترد کرتا ہے، پاکستانی اقدام پر بھارتی میڈیاکے پراپیگنڈے سے مایوسی ہوئی، منفی سوچ پھیلانے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کرتارپورراہداری کھولنے کا فیصلہ سکھ برادری کی دیرینہ خواہش پر کیا گیا۔ بھارتی میڈیاکے پراپیگنڈے سے مایوسی ہوئی، پاکستان کے مثبت قدم پر منفی سوچ پھیلانے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری نے پاکستان کے اقدام کو سراہا۔ پاکستان انٹرنیشنل بارڈر کے ساتھ راہداری کے ڈھانچے کو آگے بڑھائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سےسکھوں کی شرکت نےکرتارپور راہداری کےسنگ بنیادکی تقریب کوپروقاربنایا،،،راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب نے پاک بھارت عوام کے ایک نئی امید پیدا کی ہے۔پاکستان بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات میں کردارادا کرنے پرخوش ہے۔
Comments are closed.