کراچی: پاک بحریہ نے آئیڈیاز 2018 نمائش کا پرومو جاری کر دیا ہے۔
پرومو میں پاک بحریہ کی جہازوں کی تعمیرمیں خود انحصاری کے عنصر کو اجاگرکیا گیا ہے۔ پرومو میں پاک بحریہ میں موجود ٹریننگ کی سہولیات کو دکھایا گیاہے۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ چار جہتی فورس ہے اور بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
آئیڈیاز نمائش 27 سے 30 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس نمائش کا شمار خطے کی چند بڑی دفاعی نمائشوں میں ہوتا ہے جس میں کئی قومی اور بین الاقوامی کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔
اس نمائش میں دوست ممالک سے اعلیٰ شخصیات پر مشتمل وفود اوردفاعی افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔
Comments are closed.