راولپنڈی: ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، سیکورٹی اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موچی وال درہ بن میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آپریشن کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشت گرد حاکم مارا گیا۔ دہشت گرد نے چھ شہریوں کو اغوا کر رکھا تھا۔ دہشت گرد خود کار اسلحے اور دستی بموں سے لیس تھا۔
سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران تمام شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.