راولپنڈی: کسٹم عدالت نےکرنسی اسمگلنگ کیس میں مسلسل عدم حاضری پرملزمہ ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے بائیس اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین چٹھہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، ایان علی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمہ بیمار ہیں حاضری سے استثنی دیا جائے، کسٹم پراسیکیوٹرامین فیروز نے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ بہانے بناتے ہیں اور عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتنا عرصہ گزر گیا ملزمہ کو جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں کیا جا رہا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوئی نیا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش نہیں کیا گیا ملزمہ کو پیش کیا جائے، پرانے میڈیکل سرٹیفکٹ پراتنا عرصہ استثنی نہیں دیا جا سکتا،،، عدالت نے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت بائیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.