اسلام آباد :ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 12 ویں ریڈ بک جاری کر دی ۔ 156 انسانی اسمگلر مختلف مقدمات میں ملوث ہیں۔ پیسے کیلئے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےقیمتی انسانی جانوں سےکھیلنے والے انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ۔ ایف آئی اے کی 12 ویں ریڈ بُک میں درج 156 انتہائی مطلوب ملزمان کی تلاش تیز کردی گئی ہے۔ یہ انسانی اسمگلر یونان ، لیبیا اور اٹلی میں حالیہ بڑے حادثات سمیت کئی پرانے مقدمات میں بھی ملوث ہیں ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نئی ریڈ بک میں شامل 156 انسانی سمگلرز کیخلاف مختلف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں ۔ سب سے زیادہ 71 انسانی اسمگلرز کی تلاش ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کو ہے۔ اسلام آباد زون 34، لاہور زون کو 20 ، فیصل آباد اور کراچی زونز کو 12 ، 12 اور ملتان زون کو 3 ملزمان انتہائی مطلوب ہیں ۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا زون کو 2 ، 2 انسانی اسمگلرز انتہائی مطلوب ہیں ۔ ریڈ بک میں شامل تمام ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلیک لسٹ کر دیئے گئے ہیں ۔
Comments are closed.