اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ حکومت نے شہبازشریف اور خواجہ آصف کو چیئرمین بنانے سے انکار کر دیا ہے تاہم ایاز صادق کو یہ عہدہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے حکومت اپوزیشن رابطے معطل ہیں ۔ اس تمام تر صورتحال میں چیئرمین پی اے سی کا جلد انتخاب مشکل نظر آتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کو آگاہ کر دیا ہے کہ وزیراعظم نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ اہم عہدہ سردار ایاز صادق کو دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔ معاونِ خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے نیب زدہ شخص کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے ۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مؤقف ہے کہ پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر کا حق ہے ، حکومت 10 سال پرانی روایت توڑنے کی کوشش نہ کرے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن سےدوبارہ رابطے کا فیصلہ ہوا تھا مگر حکومت نے ابھی تک قدم آگے نہیں بڑھایا۔
Comments are closed.