چین اور پا کستان سی پیک نتائج سے مطمئن، تیسرے فریق کی شمولیت پر تبادلہ خیال

سی پیک  بین الاقوامی تعاون اور کوآرڈینیشن  ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس کی مشترکہ صدارت  چین کے نائب وزیر خارجہ سون وے ڈونگ اور پاکستانی سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کی۔

پیرکے روز فریقین نے سی پیک  کے  گزشتہ دس سالوں میں حاصل ٹھوس نتائج کو سراہا۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے  پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ فریقین کو  ترقی کی راہداری ،عوام کے معاش کی راہداری،اختراع کی راہداری ، گرین راہداری اور ایک کھلی راہداری کی تعمیر  کرنی چاہیے۔دونوں فریقوں کو سی پیک کا اپ گریڈ ورژن تشکیل دینا چاہیے تاکہ سی پیک  کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر ممکن ہو سکے ۔  بیلٹ اینڈ روڈ  کے اعلیٰ معیار اور مشترکہ تعمیر کا  ایک مثالی منصوبہ بن سکے۔

 فریقین نے سی پیک  کی تعمیر میں تیسرے فریق کی شمولیت کے ماڈل پر بھی گہرائی سے بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے  سی پیک منصوبہ جات کی محفوظ اور ہموار پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔  میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے، تھنک ٹینک تبادلے کو بڑھانے اور سی پیک  کی تعمیر میں تعاون کے دائرے کو مسلسل تقویت دینے پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.