ضمنی الیکشن میں سرکاری سطح پر آئینی خلاف ورزی کا خدشہ

اسلام آباد: ملک میں ضمنی انتخاب میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیٹ ووٹنگ ہوگی۔ بلوچستان کے ایک حلقے میں صرف  ایک اوورسیزووٹر ہونے کی وجہ ووٹ کی راز داری فاش ہوگی ۔ووٹ کی رازداری فاش ہونا آئین کے آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی  ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیٹ ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ایسے میں بلوچستان  کے  ایک  حلقے میں صرف  ایک اوورسیز  ووٹر حق رائے دہی استعمال کرے گا۔ جس کی وجہ سے ووٹ کی راز داری فاش ہونے سے  پہلی  بارسرکاری سطح پر آئین کے آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی کا خدشہ  ہے، 204 انٹرنیٹ ووٹرز پاکستان میں بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کرینگے۔۔۔

آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ووٹ کی راز داری کو فاش نہیں کیا جاسکتا۔ مگر بلوچستان کے حلقہ پی بی 35 میں صرف ایک ہی سمندر پار پاکستانی رجسٹرڈ ہے۔ ووٹ کاسٹ ہونے کی صورت میں معلوم ہو سکے گا کہ اس ووٹر نے کس کو ووٹ دیا۔ یوں  ووٹ  کی  راز  داری  فاش  ہوجائے  گی  جوخلاف آئین ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 204 سمندر پارپاکستانی ایسے ہیں جو پاکستان بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کرینگے۔ انٹرنیٹ ووٹنگ پر رجسٹریشن کے بعد فزیکل ووٹر لسٹوں سے نام نکلنے کے باعث اب یہ  ووٹرز پولنگ اسٹیشن پر نہیں جاسکیں گے۔ ان ووٹرز نے ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان میں موجود ہونے کے آپشن کا انتخاب کیا تھا۔

Comments are closed.