کراچی: چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظرنہیں آ رہی، یہ کیسی حکومت ہےکہ معاشی پالیسی دینےکے بجائےعوام کی جیبوں پرڈاکے ڈال رہی ہے،صاف نظر آ رہا ہے کہ لانے والے ،،،سیلیکٹ پرائم منسٹرکو بغیر کسی تیاری کی لائے ہیں،کہتے ہیں عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراونا خواب بن چکا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے پر رد عمل میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظر نہیں آ رہی،آئی ایم ایف کےپاس نہ جانےکا اعلان کرنے والےملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا،معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا، پیپلز پارٹی دورمیں عالمی مارکیٹ میں تیل 148 ڈالر فی بیرل تھا لیکن پاکستان میں قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ کیسی حکومت ہےکہ معاشی پالیسی دینےکے بجائےعوام کی جیبوں پرڈاکے ڈال رہی ہے،حکومت نے دن بدن مہنگائی کر کے غریب عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، عوام کو ریلیف دینے کاوعدہ کرنے والے غریب سے جینے کا حق تک چھین رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف نظرآرہا ہے کہ لانے والےسیلیکٹ پرائم منسٹر کوبغیر کسی تیاری کی لائے ہیں۔ جی ڈی پی گروتھ چار فیصد اور مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔ اگربہتر معاشی پالیسی نہ دی گئی توعام آدمی کیلئے ایک وقت روٹی کاحصول ممکن نہیں رہے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈرائونا خواب بن چکا ہے، مہنگائی کر کے غریبوں کے چولھے ٹھنڈے کئے جا رہے ہیں، پچاس لاکھ گھردینے کا وعدہ کرنے والے غریبوں سےچھت تک چھین رہے ہیں۔
Comments are closed.