لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
شہباز شریف نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو دھمکی دیتے ہوئے ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیے تھی، پاکستان کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کے لئے فوج اور عوام ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی نہ رہے پاک فوج عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے اور پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں ہر پاکستانی شہری فوج کا سپاہی ہے، کسی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنے شیر دلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیا میں امن اور خطے میں ترقی کی دشمن ہے،بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کولگام دے اور خطے کو بدامنی کی بھینٹ نہ چڑھائے۔
Comments are closed.