شمالی وزیرستان:خیبرپختونخوا کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق تین افراد میں حلقہ پی کے-104 سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت ملک کلیم اللہ ، مسرور اور محمد سخی کے نام سے ہوئی ہے۔ملک کلیم اللہ ساتھیوں کے ہمراہ گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ان پرفائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہا پی کے 104 امیدوار کے انتقال سے الیکشن عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سکیشن 73 کے تحت انتخابی مہم کا حصہ بننے والے امیدوارکے انتقال سے الیکشن ملتوی ہوتے ہیں۔
فارم 33 میں شامل ہونے اور انتخابی نشان جاری ہونے کے بعد امیدوار انتخابی عمل کا حصہ بنتے ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کو 56 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے ۔ اس حوالے سے وفاق کو آگاہ کردیا ہے۔
Comments are closed.