اسلام آباد: نیب کے زیرحراست اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پولی کلینک اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا ہے، بورڈ نے شہبازشریف کے سی ٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے جبکہ ادویات جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔
پولی کلینک کے چار رکنی میڈیکل بورڈ نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر رہائشگاہ پر شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی رہائشگاہ کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عرفان،ڈاکٹر نوید، ڈاکٹر حامد اور ڈاکٹر نیاز پرمشتمل چار رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی متعلقہ بیماری کے حوالے سے فل بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کی۔
قائد حزب اختلاف کو تجویز کردہ ادویات جاری رکھنے جب کہ ان کے سی ٹی اسکین سمیت دیگرٹیسٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔
شہباز شریف کا سی ٹی اسکین کل اسلام آباد میں کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جس کے لئےاپوزیشن لیڈر کے آئندہ 24 گھنٹے بھی اسلام آباد میں قیام کا امکان ہے۔
Comments are closed.