وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ جس میں ملکی سلامتی، دہشتگردی کیخلاف کے آپریشن سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سلامتی اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان سے متعلق امور اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

Comments are closed.