پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے حکومت کا اہم قدم

اسلام آباد:حکومت غریب افراد کو فوجداری مقدمات میں مفت وکیل فراہم کرنے کیلئے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کی جائے گی ۔

شہریوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے حکومت بڑا اقدام اٹھانے جا رہی ہے۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل تیار کر لیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد ضرورت مند شہریوں کو وکلا کی مفت سہولت سرکار فراہم کرے گی۔

ذرائع کےمطابق وزارت انسانی حقوق کے ماتحت فوجداری قانون کی مرکزی اتھارٹی ڈی جی کی سربراہی میں قائم کی جائے گی ۔ یہ سہولت ملک بھرمیں مقامی حکومتوں کے نظام تک فراہم کی جائے گی ۔

وزارت قانون کےتیارکردہ بل کےمطابق لیگل ایڈ اینڈجسٹس اتھارٹی فوجداری مقدمات جرمانوں اور ضمانت کیلئے غریب شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی۔ اس مقصد کیلئے مختلف شہروں میں وکلا پینل قائم کئے جائیں گے۔

Comments are closed.