راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے امن کی خواہاں ہے ۔ کسی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔
گلگت بلتستان ۔ ہزارہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو امن و امان کے لیے پاک فوج کے اقدامات اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات سے متعلق آگاہ کیا ۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب اپنے ہی کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث پاک فوج کو جوابی کارروائی میں دشواری پیش آتی ہے ۔ پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزی کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیتی ہے ۔ پاک فوج ایک پیشہ ور اور ذمہ دار فورس ہے ۔
Comments are closed.