اسلام آباد؛ حکومت کی جانب سے پمز آرڈینس لانے پر پمز اسپتال اسلام آباد کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ملازمین نے آج بھی اوپی ڈی سروس دو گھنٹے کے لیےبند رکھی۔
ملازمین کےمطابق پمز آرڈیننس کے تحت تمام اختیارات بورڈ آف گورنرز کو دے دیئےگئےہیں جبکہ آئندہ ہونے والی بھرتیاں بھی کنٹریکٹ پر ہونگی، اسپتال کی تمام ایسوسی ایشنز نے پمز ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہو ہڑتال کا اعلان کیا تھا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ آرڈیننس وزیراعظم عمران خان کے کزن برکی کی سربراہی میں بنائی جانے والی ہیلتھ ٹاسک فورس نے تیار کیا ہے جو ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔
Comments are closed.