چیف جسٹس کا اپنے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا نوٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے جعلی اکاؤنٹس فوری طورپر بند کرنے اور اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا ٹوئٹر سمیت سماجی رابطے کی کسی ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ بعض لوگ چیف جسٹس کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو حکم دیا ہےکہ یہ اکاؤنٹس فوری طور پر بند کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments are closed.