ڈیل سے ناکامی پر شہباز شریف ڈھیل پر آگئے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن تھا، وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کا رکن نامزد کردیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرلی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی ان کا نوٹی فکیشن ہوجائے گا،2 پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں کام کریں گے، ایک شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا، مجھے ضابطہ نکال کردکھایاجائے کہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔

Comments are closed.