کرتارپور کوریڈورمنصوبہ امن کی طرف قدم اور خطے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار  جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری منصوبہ امن کی طرف وہ قدم ہے جو اس خطے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ امن کی طرف وہ قدم ہے جو اس خطے کی ضرورت ہے، سرحدوں پر خاردار تاریں آزاد ریاست کی جانب سے غیرقانونی آمدورفت روکنے کے لیے ہیں، گیٹ اور راہداریاں امن پسند اور قانونی سیاحوں کے لیے ہے، اور یہی معاملہ ہمارے سب ہمسائیوں کے لیے ہے۔

Comments are closed.