پانچ سے 15 سال کے بچوں کی 100 فیصد ویکسینیشن کی جائے، وزیراعظم
سے پاکستان میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے،ملکی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر آمدورفت پر سکریننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے،سکریننگ کے نظام کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کی جائے:شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب،کورونا کی نئی قسم سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں:بریفنگ
وزیراعظم شہبازشریف نے 5 سے 15 سال کے بچوں کی 100 فیصد کورونا ویکسینیشن کو ہنگامی بنیادوں پریقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے۔ملکی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر آمدورفت پر سکریننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔سکریننگ کے نظام کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی نئی قسم سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کو خطے سمیت پوری دنیا اور پاکستان میں اس وقت کورونا کی صورتحال، کورونا کی نئی اقسام ان کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات اور ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے 15 ہفتوں میں کورونا سے ایک بھی موت نہ ہونا خوش آئند امر ہے۔مجھ سمیت پوری قوم ویکسین عطیہ کرنے والے ممالک کے شکرگزار ہے۔کورونا وائرس کی کم شرح خوش آئند ہے مگر ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔
وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سمیت کورونا کے پھیلائو کو روکنے کےلئے اقدامات کرنے والے تمام عہدیداروں کی کوششوں کوسراہا۔
Comments are closed.