پاک فوج کے 12 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے 12 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 12 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک اور میجر جنرل فیاض حسین شامل ہیں۔ میجر جنرل نعمان ذکریا، میجر جنرل ظفر اقبال اور میجر جنرل ایمن بلال صفدر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ میجر جنرل احسن گلریز ، میجر جنرل سید عمار رضا اور میجر جنرل شاہد امتیاز بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں جبکہ میجر جنرل محمد منیر افسر ، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

Comments are closed.