لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشتگرد

سکیورٹی فورسز کے لکی مروت میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن پر مقامی افراد نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے، ترجمان پاک فوج

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشتگرد مارے گئے، اسلحہ گولہ بارود اورافغان کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ ایک ہفتے تک علاقے میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کی گئی۔دہشتگرد گزشتہ روز ایک گاڑی میں سوار ہوکر فرارہونے کی کوشش کررہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن کررہی ہیں۔مقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کردار کو سراہا ہے۔

Comments are closed.