1965 کی جنگ ،2 ستمبر کو پاکستانی مسلح افواج نے 150 بھارتی  فوجیوں کو قیدی بنالیا

جنگ  ستمبر کا  دوسرا دن بھی  بھارتی  فوج کے لیے ڈارونا خواب  بن گیا۔ وزیر اعظم لال بہادر شاستری کا  پاک  فضائیہ کی جانب سے چار بھارتی طیارے مار گرانے کا اعتراف کیا جبکہ صدر ایوب خان نے بھارت  کو  بڑی وارننگ دی ۔ صدر ایوب خان بھارت کو  واضح  پیغام دیا کہ  کسی بھی  جارحیت کا  منہ توڑ  جواب دیا جائے اور  جنگ کے نتائج کا ذمہ دار  بھارت ہوگا۔

جنرل ہیڈکوارٹرز کی جانب سے پاک  فوج  کی تمام  فارمیشنز کو اگلے محاذ سنبھالنےکا حکم دے دیا گیا۔  دوسرے روز آزادکشمیر  فوج نے سونا مارگ میں بھارتی پلاٹون کا  صفایا کر دیا جبکہ چھمب میں پندرہ  ٹینکوں پر قبضہ  کرلیا۔اسی دن بزدل دشمن کو بڑی ہزیمت اٹھا نا پڑی اور پاک فوج نے  ڈیڑھ  سو بھارتی فوجی قیدی  بنالیے ۔

Comments are closed.