اسلام آباد : عمران خان کے ایک ہی دن میں 2 وارنٹ گرفتاری نکل آئے۔خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔توشہ خانہ فوجداری کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال ہوگئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت سول جج رانا مجاہد رحیم نے کی۔ عمران خان کے وکلا نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے عمران خان کو آج عدالتی اوقات میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے بعد میں عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مارگلہ پولیس کو 29 مارچ کو عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں پیش نہ ہونے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو بحال کر دیئے۔عدالت نے عمران خان کو 18 مارچ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.