وزیراعظم شہبازشریف کے مزید 3معاونین خصوصی مقرر

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید تین معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ اویس نورانی، ڈاکٹرجہانزیب خان اور ظفرالدین محمود وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تینوں معاونین خصوصی کا درجہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

اس سے پہلے 8 جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف نے محمد جنید انوار چوہدری ،سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا جبکہ طارق فاطمی، محمد صادق، سید فہد حسین اور شزہ فاطمہ کو پہلے ہی معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے

Comments are closed.