اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کا ہوا۔ ای سی سی نے پی ایس او کے واجبات کے اجرا کی منظوری کی منظوری دے دی۔فیصلہ تیل اور گیس کی سپلائی چین کے تسلسل اور پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کیا۔ای سی سی نے پی ایس او کے لیے 30 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔پاور ڈویژن یکم اگست کو 20 ارب اور 14 اگست تک 12.8 ارب روپے ادا کرے۔
ای سی سی نے ایف بی آر سے ایک ہفتے میں 30 ارب کے ٹیکس وصولی کی تجاویز طلب کر لیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار کیلئے ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن تجویز کی منظوری دے دی۔ای سی سی نے ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے دیگر آپشنز پر کام کرنے کی ہدایت کردی۔ای سی سی نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے تجویز مانگ لیں۔
Comments are closed.