سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر 308 ارب کی منظوری

سکھر حیدرآباد موٹروے بلڈ آپریٹ اور ٹرانسفر بنیاد پر بنے گی۔ سکھر حیدر آباد موٹروے 6 لین بنے گی۔ سکھر حیدر آباد موٹروے306 کلومیٹر طویل ہوگی، ایکنک

اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا 308 ارب کا منصوبہ منظور کر لیا ہے۔ کرتار پور تک لاہور سیال کوٹ  موٹروے کی توسیع کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت میں ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں سکھر حیدرآباد موٹروے کا 308 ارب کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ سکھر حیدرآباد موٹروے بلڈ آپریٹ اور ٹرانسفر بنیاد پر بنے گی۔ سکھر حیدر آباد موٹروے  6 لین بنے گی۔ سکھر حیدر آباد موٹروے306 کلومیٹر طویل ہوگی، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرتار پور تک لاہور سیال کوٹ  موٹروے کی توسیع کی منظوری دے دی ہے جبکہ لاہور سیال کوٹ موٹروے کے لیے  17 ارب کا  توسیعی منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

ایکنک نے پنجاب اربن لین سسٹم کی توسیع کے لیے 25 ارب کا منصوبہ اور نادرن سیکشن میں ورسک تا ناصر باغ بائی پاس کے لیے 16 ارب کا منصوبہ منظور کیا ہے ۔ اجلاس میں بلوچستان میں منگی ڈیم کے لیے 13 ارب کا ریوائز منصوبہ اور کراچی میں اورنگی نالے کی کشادگی کے لیے 15 ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کیا گیا ہے۔ایکنک نے کراچی میں گجر نالہ کی کشادگی کے لیے  14 ارب روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا ہے۔

Comments are closed.