پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور
راجہ پرویز اشرف نے 28 جولائی کو 11 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے، 17 جنوری کو 35 اور 20 جنوری کو مزید 35 کے استعفے منظور کرنے کے بعد کل تعداد 81 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری شامل ہیں۔ حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔
اس فہرست میں خسرو بخیتار اور عامرکیانی کے ساتھ ساتھ فخر امام اور کرامت کھوکھر بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قواعد و ضوابط کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیئے ہیں۔
اس سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 28 جولائی کو 11 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے، 17 جنوری کو 35 اور 20 جنوری کو مزید 35 کے استعفے منظور کرنے کے بعد کل تعداد 81 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.