پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

پی ٹی آئی کے سردار طالب نکئی اور نواز الہی کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔ دو ارکان نے چھٹی کی درخواست دےرکھی تھی اور اسمبلی میں پڑھی جا چکی ہے، قومی اسمبلی سکرٹریٹ

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں، پی ٹی آئی کے اب تک 124 ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے۔

جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے گئے ان میں ریاض فتیانہ ، محمد یعقوب شیخ ، مرتضی اقبال ،سردار محمد خان لغاری، حاجی امتیاز چوہدری، لال چند اور جواد حسین شامل ہیں۔نوشین حامد، منزہ حسن، صائمہ ندیم ، تاشفین صفدر، صوبیہ کمال خان، ظل ہما، رخسانہ نوید کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا ہے، غزالہ سیفی اورطارق صادق بھی لسٹ میں شامل ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ 8 روزکے اندر113 استعفی منظور کئے۔

ذرائع قومی اسمبلی سکرٹریٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار طالب نکئی اور نواز الہی کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔ دو ارکان نے چھٹی کی درخواست دےرکھی تھی اور اسمبلی میں پڑھی جا چکی ہے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے 22جنوری کو 43مذید استعفے اپریل 2022سے منظور کیے ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز استعفے واپس لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو ای میلز کی تھیں۔ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے چار مرحلوں میں منظور کئے گئے، پہلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35، 35اور پھر 43 استعفے منظور کئے گئے ہیں

Comments are closed.