لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید

راولپنڈی : پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کر دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ ہونے والا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی سمیت 6 افسر ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق برگیڈیئر امجد حنیف اوربرگیڈیئرمحمد خالد شہید ہوگئے۔ میجرسعید احمد، میجرطلحہ منان اور نائیک مدثرفیاض شہید ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں موسیٰ گوٹھ وندر کے مقام پر لاپتہ ہوا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Comments are closed.