1300 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 7 فیصد ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب جاری نئے مالیاتی سال دوہزار تئیس چوبیس فنانس بل کے مطابق بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 7 فیصد ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے، اس سے پہلے 1800 سی سی سے زائد گاڑی پر ٹیکس کا کیپ عائد نہیں تھا۔

فنانس بل کے مطابق بجٹ میں 650 سے 1300 سی سی کی گاڑی پر ٹیکس کا کیپ رہے گا، نان فائلرز کے 50 ہزار روپے سے زائد کیش نکالنے پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، نان فائلرز کے زیادہ کیش نکلوانے 15 ارب روپے حاصل ہوں گے، ہوٹلوں کے لیے بلک میں مصالحہ جات خریدنے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، ہوٹلوں کے لیے بلک میں گھی اور خوردنی تیل خریدنے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، پرانی ٹیکنالوجی کے پنکھوں پر فی پنکھا 2000 روپے فکس ٹیکس عائد ہوگا

فنانس بل کے مطابق امپورٹڈ گلاس کی پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 30 فیصد کرنے کی تجویزہے، ملک کی تمام 15 کروڑ سے زائد منافع کمپنی والی کمپنیوں پر 1 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملک کے 13 شعبوں پر 4 فیصد سپر ٹیکس کی اضافی شرح ختم کری، ملک کے 13 شعبوں پر اضافی سپرٹیکس عدالت کے مشاہدے کی وجہ سے ختم کیا گیا،سالانہ 15 کروڑ سے 20 کروڑ روپے منافع والی کمپنیوں پر ایک فیصد سپر ٹیکس ہوگا، سالانہ 20 کروڑ سے 25 کروڑ روپے منافع والی کمپنیوں پر 2 فیصد سپر ٹیکس ہوگا۔

Comments are closed.