اسلام آباد : بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 7 سو میگاواٹ جبکہ طلب 29 ہزار میگاوواٹ سے زائد ہوگئی ۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ شدید گرمی کی لہر کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ،اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 7 سو میگاواٹ جبکہ طلب 29 ہزار 2 سو میگاواٹ ہے، پن بجلی سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار میگاواٹ سے زائد ، تھرمل سے 1300 میگاواٹ ، آئی پی پیز سے 11 ہزار جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزارمیگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
شارٹ فال کے باعث شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ایسے علاقے جن میں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔
Comments are closed.