کوکا کولا پاکستان اور مقامی غیر منافع بخش تنظیم رزق نے بھوک سے پاک پاکستان کے اپنے مشترکہ وژن کو جاری رکھنے کے لیے اپنی شراکت داری کو مسلسل چوتھے سال بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ماہ رمضان سے شروع ہونے والی اس شراکت داری کا مقصد نو شہروں میں آٹھ ملین سے زیادہ ایک وقت کے کھانوں کی تقسیم کرنا ہے جس سے سال بھر میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ کسان دوست پروگرام، گرورزق کے ذریعے، کسانوں کو فصلیں اگانے کے لیے بیج بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ سالوں میں دونوں کمپنیوں نے اس شراکت داری کے ذریعے ملک بھر میں مستحقین میں چھ ملین سے زیادہ ایک وقت کے کھانے تقسیم کیے، اس کے ساتھ ساتھ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے اثرات سے دوچارایک ہزارسے زیادہ چھوٹے کسان خاندانوں کی پانچ سو ایکڑ سے زیادہ اراضی کی بحالی میں مدد فراہم کی۔
کوکا کولا پاکستان نے اپنی ‘بائی ون ڈونیٹ ون’ مہم میں صارفین کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے کوکا کولا بوتل کے ڈھکن پر کیوآر کوڈ متعارف کروایا تاکہ صارفین کوڈ اسکین کر کے بآسانی اس کارخیر میں شریک ہو سکیں اس شراکت داری کے بارے میں عائشہ سروری، سینئر ڈائریکٹر پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی، کوکا کولا پاکستان اور افغانستان ریجن نے کہا، ” پاکستان گلوبل فوڈ سکیورٹی میں چھٹے نمبر پر ہے اور اس بڑے پیمانے پر بھوک کے مسلے کا حل کسی بھی فرد یا ادارے کے لیے ممکن نہیں۔
تاہم ہم اسٹریٹجک شراکت داری کرکے اپنی کوششوں اور ان سے پڑنے والے اثرات کو بڑھا سکتے ہیں۔ نچلی سطح تک رسائِ کے لیے رزق ایک درست ادارہے جس نے ضرورت مندوں کو باوقار طریقے سے امداد فراہم کر کے ناقابل یقین نتائج حاصل کیے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے فوڈ پیکجز کو کمیونٹی کچن اور ایک پائیدار کاشتکاری اقدام گرورزق کی صورت میں بڑھایا” رزق کے شریک بانی حذیفہ احمد نے کہا، “ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پیش کیے جانے والی خوراک غذائیت سے بھرپور، حفظان صحت کے مطابق اور مزیدار ہوں۔ ہمارا کسان دوست پروگرام گرورزق، زرعی معلومات اور اس کے استعمال کے ساتھ ساتھ صلاحیت اور آگاہی کی فراہمی کے ذریعے کاشتکاروں کی مسلسل مدد کر رہا ہے۔ ان تمام اقدامات میں، کوکا کولا ایک بنیادی پارٹنر رہا ہے، اور ہم ان تمام پروگراموں کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
“رزق کوکا کولا کے رمضان 2024 کے اس اقدام میں ہرشخص عطیہ ، تعاون یا رضاکارانہ طور مدد فراہم کر کے اس عظیم مقصد کا حصہ بن سکتا ہے۔
Comments are closed.