اسلام آباد: حکومت اوراپوزیشن کے درمیان برف پگھلنے لگی، نئے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی پرڈیڈ لاک کےخاتمے پرپیش رفت ہوئی ہے اورحکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے نام لانے پر متفق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اورحکومت نے چیف الیکشن کمشنرکیلئے دیئے گئے نام واپس لے لیے ہیں، حکومت اور اپوزیشن چند روز میں نئے نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کرے گی، آئندہ ہفتے چیف الیکشن کشمنر اور ممبران کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعیناتی کے لئے نئے آٹھ ناموں کی ابتدائی فہرست بھی مرتب کرلی، نئے ناموں کی چھان بین اورٹریک ریکارڈ کا جائزہ لئے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پہلے بابر یعقوب فتح محمد، فضل عباس میکن، عارف خان جب کہ اپوزیشن نے ناصر کھوسہ، جلیل عباس جیلانی، اخلاق تارڑکے نام تجویز کئے تھے، اپوزیشن اور حکومت میں ڈیڈلاک آنے پر نئے نام لائے جارہے ہیں۔
Comments are closed.