وزیراعظم عمران خان کے تین سے چار فروری تک کے دورہ ملائشیا کا شیڈول طے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ ملائیشیا کا دورہ کریں گے، ان کے دو روزہ سرکاری دورے کا شیڈول مرتب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو سرکاری دورے پر کوالالمپور جائیں گے،وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا روانہ ہوگا، پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4فروری کو ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی اپنے ملائشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات ہوگی، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی

Comments are closed.