لاہور : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان، شبلی فراز سمیت 150 کارکنوں کے خلاف ریس کورس تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج ہوا، ایف آئی آر کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم عمران خان کی گرفتاری کیلئے پہنچے تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراؤ کرلیا، اسلام آباد پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ہجوم نے پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے باہم مشورہ کر کے ساری پلاننگ کی، ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی بڑھے تو مار دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رہمناﺅں اور کارکنوں کی جانب سے پولیس افسران و اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
Comments are closed.