عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بشریٰ بی بی، ذولفی بخاری، شہزاد اکبر اور فرح خان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

شہری نسیم الحق کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج کرائی گئی۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے ان کی دکان کا لیٹر ہیڈ اور جعلی دستخط استعمال کئے۔  چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانے کے تحائف بیچنے کیلئے ہماری دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گھڑی ، کف لنکس اور دیگر تحائف کی جعلی رسیدیں بنا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا۔میں نے نہ اس نے کبھی ایسی کوئی چیزیں خریدیں اور نہ کبھی بیچیں۔

مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،مقدمے کا مدعی جناح سپر گول مارکیٹ میں گھڑیوں کی خرید و فرخت کا کاروبار کرتا ہے

Comments are closed.