الیکشن سے پہلے فیصلہ ہوگا 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے استفسار کیا کہ اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے؟ اور اس میں کون کون شامل تھا؟۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  کیا زورزبردستی قانون کے خلاف کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں۔

Comments are closed.