پی ٹی آئی کے منحرف رکن نے ڈاکووں کیلئے بجٹ مانگ لیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن سردار ریاض مزاری نے ڈاکووں کے لئے بجٹ مانگ لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ریاض مزاری نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ڈاکووں کو بھتہ دے کر زندہ رہنا پڑتا ہے،حکومت یا تو ڈاکووں کا خاتمہ کرے یا ڈاکووں کو بھتہ دینے کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرے۔

سردار ریاض مزاری کا کہنا تھا کہ ابھی پنجاب حکومت سے ایک میٹنگ ہوئی ہے دیکھتے ہیں ڈاکووں کے حوالے سے کیا کرتے ہیں۔

Comments are closed.