اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات حوالدار دوران ڈیوٹی شہید
سالہ حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ شہید شکر گڑھ کا رہائشی تھا اور اس کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات پاک فوج کا حوالدار بابر صدیق ڈیوٹی کے دوران شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اسی دوران حملہ آور نے چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر شدید زخمی ہوئے۔
Havaldar Babar Siddique embraced martyrdom in the line of duty during UNPKO @ DRC on 30
September, 2022. Since our journey with UN which started in 1960, 171 Pakistani peacekeepers have laid down their lives during various UN Missions for international peace and security. pic.twitter.com/e0jkTHEbmZ— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 1, 2022
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 35 سالہ حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ شہید شکر گڑھ کا رہائشی تھا اور اس کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق امن مشن میں اب تک پاکستان کے 171 فوجیوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
Comments are closed.