اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے پر بحث کی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے پر بحث کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کے حوالے سے بھی بحث ہوگی۔ یہ بل قومی اسمبلی میں 29 مارچ کو منظور ہوا تھا اور اس پر دستخط کیلئے صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا لیکن اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
اس سے پہلے مشترکہ اجلاس 10 اپریل کو صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا لیکن اب اجلاس کا وقت دو پہر 2 بجے کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے ٹائم کی تبدیلی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.