پٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی لیٹرتک لیوی عائد،ترمیم منظور

گھریلو جلانے کے سلنڈرز ایل پی جی پر 30روپے فی کلو لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کو اجازت ہے کہ حکومت 50 روپے تک لیوی لگا سکتی ہے،اس وقت لیوی صفر ہے:وزیرخزانہ

اسلام آباد : پیٹرول اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورہو گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کو اجازت ہے کہ حکومت پچاس روپے تک لیوی لگا سکتی ہے۔اس وقت لیوی صفر ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچاس روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائے گی، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانے کا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔مٹی کے تیل پر بھی 50 روپے لیوی عائد کردی گئی۔موٹرسائیکل و گاڑی کے انجن میں ڈالنے والے موبل آئل پر بھی پچاس روپے لیوی ۔ہائی اوکٹین ولائٹ ڈیزل پر بھی پچاس روپے لیوی عائد۔گھریلو جلانے کے سلنڈرز ایل پی جی پر تیس روپے فی کلو لیوی عائد کی گئی ہے۔

Comments are closed.