اسلام آباد : صحافی محسن بیگ کی غیر قانونی حراست کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محسن بیگ کی گرفتاری کے طریقے کار کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے
ایڈیشنل سیشن جج کے تحریری حکم نامہ کے مطابق مقدمہ صبح 9 بجے ہوا اور ساڑھے 9 بجے ایف آئی اے نے چھاپہ مارا،بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، محسن بیگ کا بیان پولیس ریکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے، سوا دو بجے تک ایس ایچ او نے ریکارڈ اور غیر قانونی حراست میں رکھے محسن بیگ کو عدالت میں نہیں پیش کیا۔
عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور ایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا،چھاپہ مار ٹیم میں جو لوگ شامل تھے وہ چھاپہ مارنے کا اختیار نہیں رکھتے تھے، تھانہ مارگلہ ایس ایچ او نے ان غیر قانونی افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے اپنی الگ مقدمہ دیدیا۔ ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کے لیے مقدمہ درج کیا۔
اس سے پہلے محسن بیگ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا تو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
Comments are closed.