جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا گیا

دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ سے شروع ہوا جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوا

رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج ہوا۔جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا۔

دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ سے شروع ہوا۔ جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوا، 4 بج کر 50 منٹ پر عروج جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوا۔اسی طرح لاہور میں 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہوا۔ 4 بج کر 54 منٹ پر سورج گرہن اپنے جوبن پرتھا۔ جس کا 5 بج کر 20 منٹ پر اختتام ہوا۔
کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر شروع ہوکر 5 بج کر ایک منٹ پر عروج پر پہنچنے کے بعد 5 بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوا۔پشاور میں تین بج کر اکتالیس منٹ پر جزوی سورج گرہن کا آغاز ہوا۔ جو جو چار بج کر انچاس منٹ پر اپنے جوبن پر پہنچا۔ اور پانچ بج کر اٹھائیس منٹ پر اختتام ہوا۔کوئٹہ میں جزوی سورج گرہن تین بج کر چوالیس منٹ پر شروع ہوا اور چار بج کر ترپن منٹ پر اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد پانچ بج کر اکیاون منٹ پر اختتام ہوا۔

Comments are closed.