اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور عوامی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے جائزہ کمیٹی قائم کر دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے بہارہ کہو بائی پاس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے مربوط نظام کے تعارف کے حوالے سے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے سمندر پار پاکستانیوں کےلئے منصوبوں کی رفتار تیز کرے۔ رہائشیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر 24 گھنٹے کام یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.