اسلام آباد : الیکشن کمیشن فریاد لیکر سپریم کورٹ کے پاس پہنچ گیا۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے نہ فنڈز دیئے اور نہ ہی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔انتخابات کیلئے تیاری مکمل نہیں ہوسکی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب امیں 14 مئی کو انتخابات کرانا ناممکن قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی۔الیکشن کمیشن نے عدالت سے چار اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار عدلیہ کو حاصل نہیں، آئین بنانے والوں نے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کیلئے تاریخ دے۔آئین پاکستان نے اداروں کے اختیارات کو بالکل واضح کر رکھا ہے اس لئے سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دے کرطے شدہ قانون کو تبدیل کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی غلطی کو درست کرے۔ الیکشن کمیشن نے فنڈز اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث تیاریاں مکمل نہ ہونے کا بھی جواز پیش کیا۔ساتھ لکھا کہ دو صوبوں میں انتخابات سے قومی اسمبلی کا الیکشن شفاف نہیں ہوگا۔
Comments are closed.